شہبازشریف کا چین میں پاور سٹیشن میں دھماکے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار

جمعرات 11 اگست 2016 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین میں پاور سٹیشن میں ہونے والے دھماکے پر دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکے کے باعث ہلاک ہونیوالے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ غم کی گھڑی میں ہماری ہمد ردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورچین کی حکومت اورعوام کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :