وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
حنیف محمد نے اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیائے کرکٹ پر راج کیا، کرکٹ کے میدان میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہباز شریف
جمعرات 11 اگست 2016 20:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حنیف محمد مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیااوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال سے مجھے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔
حنیف محمد دنیائے کرکٹ کے بہت بڑے کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہا کہ حنیف محمد نے اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔ حنیف محمد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے اور انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ کرکٹ کے میدان میں حنیف محمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.