Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

حنیف محمد نے اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیائے کرکٹ پر راج کیا، کرکٹ کے میدان میں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہباز شریف

جمعرات 11 اگست 2016 20:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے حنیف محمد مرحوم کے اہل خانہ سے ہمدردی اوراظہار تعزیت کیااوردعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال سے مجھے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

حنیف محمد دنیائے کرکٹ کے بہت بڑے کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہا کہ حنیف محمد نے اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیائے کرکٹ پر راج کیا۔ حنیف محمد کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے اور انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ کرکٹ کے میدان میں حنیف محمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات