وزیر اعلیٰ پنجاب کا جگر کے کینسر میں مبتلا 9ماہ کے بچے کے حوالے سے خبر کا نوٹس

کینسر میں مبتلا 9ماہ کے بچے کے علاج معالجے کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کریگی ،شہبازشریف

جمعرات 11 اگست 2016 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جگر کے کینسر میں مبتلابورے والا کے رہائشی عامر جاویدکے 9ماہ کے بچے بلال عامر کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جگر کے سرطان میں مبتلا معصوم بچے کے علاج معالجے کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بچے بلال عامر کے علاج معالجے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری مالی امداد وزیراعلیٰ ہاوٴس حاجی نوازملک کوبھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کے علاج معالجہ کے لئے فوری طورپر ضروری اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بچے کے والد عامر جاوید کو وزیراعلیٰ آفس بلالیاگیا ہے تاکہ بچے کے علاج معالجے کیلئے ضروری اقدامات کیے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :