کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی، کشمیری میدان میں نکل چکے ہیں ، جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ، چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں 14 اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے تحت بڑا یکجہتی کشمیر کارواں ہوگا

امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ سعیدکاسینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب اور مس?لین سے خطاب

جمعرات 11 اگست 2016 20:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی۔ کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کرہے ہیں ، جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ، چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کیمپ لگائے جائیں۔

کراچی میں 14 اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے تحت بڑا یکجہتی کشمیر کارواں ہوگاجس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی۔ وہ جمعرات کو مرکز القادسیہ چوبرجی میں سینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ اور زونل ، ضلعی وتحصیلی مس?لین کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید بھی موجود تھے جبکہ مس?لین کے اجلاس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبد السلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبد الرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، جماعة الدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد العزیز علوی، مولانا سیف اللہ خالد، حافظ عبد الر?ف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے بھی کشمیری پاکستانی پرچم بلند کررہے ہیں۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور مظلوم کشمیری مشکل ترین حالات میں وطن عزیز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تاجروں کو سیب کی تجارت نہ ہونے سے بارہ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن اس مرتبہ کشمیری تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ ہم نقصان برداشت کرلیں گے مگر بھارتی حکومت اور فوج کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔

تحریک آزادی اب رکنے والی نہیں ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کیلئے نکل کھڑا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرے اور تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے جماعة الدعوة بھر پور مہم جاری رکھے گی۔ چودہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا۔

لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، ملتان ، کوئٹہ ، پشاور اور مظفرا ?باد سمیت دیگر تمام شہروں میں ضلع و تحصیل کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہے۔ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی جس مرحلہ میں پہنچ چکی ہے اب آٹھ لاکھ بھارتی فوج ظلم تشدد کے ذریعے اسے دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔ وہ اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں اور کسی صورت انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔