سراج الحق کا ملک بھر سے بچوں کے بڑی تعداد میں اغواء پرگہری تشویش کا اظہار
پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ما?ں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے ، اغواء کاروں کو نشان عبرت بنا کر بچوں کو بازیاب کرایا جائے،امیر جماعت اسلامی پاکستان کامطالبہ
جمعرات 11 اگست 2016 20:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر خصوصا پنجاب سے بچوں کے بڑی تعداد میں اغواء پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ما?ں کی گود اجاڑنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ایسے مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے اور اغواء کاروں کو نشان عبرت بنا کر بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔
گزشتہ تین ماہ میں ساڑھے آٹھ سو سے زائد بچوں کا اغواء لمحہ فکریہ ہے۔لگتا ہے پنجاب کی انتظامیہ اور حکمران سو رہے ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوگیا ہے ،ایسے لگتا ہے کہ اغواء کاروں کے کئی گروپ ہیں جو معصوم بچوں کو اغواء کرکے باہر سمگل کررہے ہیں لیکن حکومت ابھی تک ان کا نیٹ ورک توڑنے اور اغواء کاروں کے خلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.