امیر جماعت اسلامی لاہور کا شوکت حسین کو بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے پھانسی دیئے جانے پر غم و غصہ کا اظہار
جمعرات 11 اگست 2016 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے رہنماء جماعت اسلامی اور سابق رکن پارلیمنٹ شوکت حسین کو بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے پھانسی دیئے جانے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شوکت حسین پاکستان سے محبت کی پاداش میں حسینہ واجد کے انتقام کی بھینٹ چڑھ گئے۔بنگلہ دیش میں اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالوں کو پھانسیاں دے کر ظلم کی ایک تاریخ رقم کی جارہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں اور دیتی رہے گی۔ہم نظریہ پاکستان کے شہید سابق رکن پارلیمنٹ شوکت حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شوکت حسین نے بنگلہ دیشی حکومت کے سامنے سرنہ جھکا کر جس جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل فخر ہے جماعت اسلامی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور ظالم کے سامنے استقامت کی دیوار بنی ہے۔
جماعت اسلامی کی قربانیاں برصغیر میں اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کریں گی۔انھوں نے کہا کہ حسینہ واجد نے بھارتی سرکار کو خوش کرنے کے لیے جماعت اسلامی کے رہنما?ں کے خلاف جس انتقام کی آگ کو ہوا دے رکھی ہے وہ خطے کے استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما?ں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور انتقامی کاروائیوں پر پاکستان اور عالمی برادری کی خاموشی ایک مجرمانہ فعل ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.