پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے ٗاحسن اقبال

جمعرات 11 اگست 2016 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے ،نواز شریف نے ترقی کا روڈ میپ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراحسن اقبال نے وژن 2025 ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سہاروں کے بجائے اندرونی طورپرلوگوں کووسائل دیکرترقی ممکن ہے،پاکستان کو 40ویں سے25ویں معاشی پوزیشن پرلے جانا ہماراخواب ہے،وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی ترقی کاروڈمیپ تیارکیا ،ان کا کہنا ہے کہ جب حکومت میں آئے تو حکومت کاخزانہ خالی تھالیکن نیت کاخزانہ بھراہواتھا،سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کی معاشی ترقی متاثر ہوئی ، قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے قائد اعظم کی بصیرت سے رہنما ئی لینا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :