ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 20:56

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) امریکی ریاست نیویارک میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 20 سالہ شخص نے نیویارک میں 58 منزلہ ٹرمپ ٹاور پر لگے شیشے سے سکشن کپس کے ذریعے اوپر چڑھنا شروع کیاکچھ دیر بعد لوگوں نے اس شخص کو اوپر چڑھتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے نیچے لوگوں کا رش لگ گیا۔

پولیس نے عمارت کی 21 ویں منزل پر اس شخص کو پکڑ لیا اور بحفاظت نیچے لے آئے۔پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کسی کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتا تھا اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ریسرچر ہے اور اس کا تعلق ورجینیا سے ہے۔گرفتار شخص نے بتایا کہ اس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار سے تنہائی میں ملاقات کرنا تھا اور وہ انہیں کچھ خفیہ اور اہم معلومات دینا چاہتا تھا تاہم اس پیغام کے بارے میں اس نے کچھ نہیں بتایا۔

متعلقہ عنوان :