ا کتوبرسے ملک میں رہائش پذیر غیرقانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا،پرویزخٹک

افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں صوبائی حکومت نے نہیں مرکزی حکومت توسیع دی ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 20:56

ا کتوبرسے ملک میں رہائش پذیر غیرقانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہاہے کہ ا کتوبرسے ملک میں رہائش پذیر غیرقانونی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوجائے گا۔ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں صوبائی حکومت نے نہیں وفاق نے یواین ایچ سی آرسے معاہدے کے تحت توسیع دی ہے ۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے تمام تر فیصلے سہ فریقی مذاکرات کے بعد کئے جاتے ہیں وفاق اور یواین ایچ سی آراورافغان حکومت اس میں اہم فریق ہیں جنہوں نے مشاورت کے بعد31دسمبر2016ء تک افغان مہاجرین کی مدت میں توسیع دی ہے تاہم جوآثاردکھائی دے رہے ہیں اس کے تحت افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں مزیدتوسیع ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہاکہ اس وقت صوبے میں پولیس جس غیرقانونی افغان باشندے کو گرفتارکرتی ہے تودستاویزات نہ ہونے کے باعث اسکی گرفتاری پرواویلاکیا جاتاتھااس لئے ہم نے وفاق کے ساتھ یہ نکتہ اٹھایااوریواین ایچ سی آرنے ہمیں آگاہ کردیاکہ انہیں فنڈکی قلت کاسامناہے تاہم اب انہوں نے وضاحت کردی ہے کہ انہیں فنڈکی فراہمی ہوگئی ہے جس کے بعد اکتوبرسے توقع ہے کہ غیرقانونی افغانیوں کی بھی رجسٹریشن کاعمل شروع ہوجائے گا اگرچہ وزارت داخلہ نے اس کی شدیدمخالفت کی ہے لیکن یہ بات یادرکھنی چاہیے کہ افغان باشندوں نے ہرحال میں افغانستان جاناہی ہے اگروہ ہمارے ملک میں کاروبار کرتے ہیں تو اس کے لئے باقاعدہ پالیسی بنانی چاہیے ۔

پرویزخٹک نے کہاکہ انکا محکمہ معدنیات سے کوئی لینادینانہیں ہے ضیاء اﷲ آفریدی نے ان پر جوالزامات عائد کئے ہیں ان سے دوردورکاواسطہ نہیں ضیاء اﷲ کومیں نے نہیں بلکہ احتساب کے نظام کے تحت گرفتارکیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :