پشاور،عدالتی احکامات پر آر ایم آئی ہسپتال میں مختص کارپارکنگ بحال کردی گئی

پی ڈی اے کی خصوصی ٹیم نے حیات آباد میں واقع ہسپتال میں غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمارکر دیا

جمعرات 11 اگست 2016 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) پشاورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) نے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ(آرایم آئی ) ہسپتال میں قائم غیرقانونی تعمیرات مسمار کرکے گاڑیوں کیلئے مختص پارکنگ بحال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل پی ڈی اے کی ہدایت پر ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ ڈاکٹرشاہد کریم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے عدالتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے آرایم آئی ہسپتال میں قائم بلڈ نگ بائی لاز کے خلاف غیر قانونی تعمیرات مسمارکرکے عمارت کی بیسمنٹ میں مختص گاڑیوں کی پارکنگ کو بحال کردیا ہے۔مذکورہ اقدام سے ہسپتال کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کی آمدورفت میں کمی واقع ہوگی اور ٹریفک کے مسائل بھی کم ہونگے۔

متعلقہ عنوان :