پشاورمیں غیر قانونی بل بورڈزکے خلاف آپریشن جاری

پی ڈی اے کی ٹیم کا رنگ روڈ پر آپریشن ،پورے شہرکو غیر قانونی بل بورڈز سے صاف کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 اگست 2016 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے احکامات کی روشنی میں پشاورڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے) نے پشاورشہر میں قائم غیرقانونی بل بورڈز کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے مزید50سے زائد بل بورڈز کاخاتمہ کرکے ضبط کرلئے ۔

(جاری ہے)

پی ڈی اے کی خصوصی ٹیم نے ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ڈاکٹرشاہدکریم کی سربراہی میں رنگ روڈ پشاورمیں غیر قانونی بل بورڈ ز کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے بھاری مشینری کے ذریعے مزیددرجنوں بل بورڈز مسمارکرکے ضبط کرلئے ۔واضح رہے کہ پی ڈی اے حکام نے گزشتہ دنوں رنگ روڈ پر 100سے زائد غیر قانونی بل بورڈ مسمارکئے تھے جبکہ غیر قانونی بل بورڈ زکے خلاف گرینڈ آپریشن کو پورے شہر میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :