ہم تمام تر سیاسی وقبائلی وابستگیوں سے بالاترہوکر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں ،سردار درمحمد ناصر
جمعرات 11 اگست 2016 21:00
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) بلوچستان کے رہنما ء اور صوبائی مشیر برائے سمال انڈسٹریز سردار درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم تمام تر سیاسی وقبائلی وابستگیوں سے بالاترہوکر ملی یکجتی کا بھر پور مظاہرہ کریں ہماری یکجتی دشمن کے عز ائم کی شکست ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے شہد ا ء کے گھر وں پر جاکر لواحقین سے اظہار ہمدردی وافسوس اور فاتحہ خوانی کے لوگوں سے بات چیت کے دوران کیا ، سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ ہمارے شہد اء نے اپنے جان کی قر بانی دیکر ایک نئے سوچ اور جذبے کو جنم دیا ہے اور کر اچی سے لیکر خیبر تک قوم کو دہشت گردی کے خلاف اکھٹا کیا ہے اور ہم اپنے شہد وں کو سلام پیش کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ ان کے درجہ جات کو بلند کریں ، سردار درمحمد ناصر نے لواحقین سے کہا کہ دشمن کہیں بھی بچے کر نہیں جاسکتا ہے فوج اور حکومت بلوچستان میں امن کیلئے ایک پیجے پر ہیں لہذا ہم تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ایک پیجے پر آنا ہوگا کیونکہ یہ وقت ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا نہیں ہے بیرونی دشمن ہمارا مقصد ایک ہی ہونا چائیے کہ ہم اس مر حلے پر دہشت گردی کو مکمل شکست دیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.