پاکستان میں اقلیتی برادری کو دی جانے والے حقوق کو قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، وزیر سماجی بہبود سندھ شمیم ممتاز

جمعرات 11 اگست 2016 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے اقلیتی برادری کے قومی دن کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں اقلیتی برادری کو دی جانے والے حقوق کو قدر کی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کا واضح حکم آیا ہے ۔قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی تقریر میں قلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھنے کا کہا تھا ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کی بھی یہ پالیسی ہے اور سابق صدر پاکستان محترم آصف علی زرداری صاحب اور محترم چیئر مین بلاول بھٹو کی بھی واضح ہدایات ہیں کہ اقلیتی برادری سے کسی بھی طرح کا امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے اور ہم انہیں ہر طرح سے برابر کا شہری سمجھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے رہنماں کے نظریئے اور مشن کی روشنی میں اقلیتی برادری کو بھور پور تحفظ دینے کے ضمن میں ایک انتظامی محکمہ برائے اقلیتی امور تشکیل دیا جس نے ہندومیرج ایکٹ 2016پر عملدرآمد شروع کرایا اس کے علاوہ سندھ اقلیتی حقوق کمیشن بل زیر غور ہے اقلیتی برادری کے لئے ہی مذہبی مقامات کی تعمیر وتزئین کی اسکیموں کی تیاری جاری ہے جبکہ اقلیتوں کے لئے ملازمتوں میں 5فیصد کا کوٹہ مختص کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :