قوموں پر آزمائشیں اورمشکلات آتی رہتی ہیں لیکن زندہ قومیں ان کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہیں اور اپنی تاریخ خود لکھتی ہیں، ریحانہ لغاری
جمعرات 11 اگست 2016 21:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیراعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ریحانہ لغاری نے کہا ہے کہ قوموں پر آزمائشیں اورمشکلات آتی رہتی ہیں لیکن زندہ قومیں ان کا مردانہ وار مقابلہ کرتی ہیں اور اپنی تاریخ خود لکھتی ہیں،پاکستان اس وقت انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے ،دہشتگردی،پولیو،اورناخواندگی اس وقت کا سب سے بڑاچیلنج ہے،شہری ان ناسوروں کے خاتمے میں حکومت کا بھرپورساتھ دیں، سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی ہرسطح پر خدمت کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانھوں نے اپنے محکمہ انسانی حقوق سندھ کے کراچی دفتر میں غریب و مستحق لوگوں میں مالی امدادی چیکس کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
۔تقریب میں سیکریٹری قانون، پارلیمانی افیئرز اورانسانی حقوق پرکاش لال، ڈائیریکٹر محکمہ انسانی حقوق سندھ منصور احمد راجپوت سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
ریحانہ لغاری نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا سب سے بڑاچیلنج ہے جس کے خلاف پوری قوم متحد ہے لیکن کچھ کالی بھیڑیں اوربیرونی عناصر دہشت گردی کومسلسل ہوا دے رہے ہیں جن کی نشاندہی انتہائی ضروری ہے ،اکیسویں آئینی ترمیم اورقومی ایکشن پلان اس وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر تمام لوگ متفق ہیں،شہری اپنے گردونواح پر نظررکھیں اور غیرمتعلقہ شخص اورمشکوک سرگرمی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کواطلاع دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے خاص ہدایت ہیں کہ محکمہ انسانی حقوق صوبے میں فعال اورنمایا کردار ادا کرے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ محکمہ انسانی حقوق اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی مختلف شعبوں میں خدمت کررہا ہے اورآج کی یہ تقریب اس بار کی عکاس ہے، اس خدمت کا سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا، محکمہ کے پاس غریب و مستحق عوام کی مالی امداد کے لیے سہولیات کم ہیں جن کو مستقبل میں بڑھانے کی کوشش کی جاسکے گی جبکہ صحت کے شعبہ میں فری میڈیکل کیمپس، ادویات اور ماہرامراض سے مفت مشوروں کا سلسلہ صوبے کے مختلف علاقوں میں جاری ہے تاہم اس سلسلے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ انسانی حقوق محدود وسائل میں عوام کو قانونی مدد بھی فراہم کررہا ہے جس سے کافی لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے سندھ کے عوام کی بھرپور خدمت کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں اور تمام وزراء اورعوامی نمائندگان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں اور شعبوں میں عوام کی بھرپور خدمت کریں،خدمت پیپلزپارٹی کا شروع دن سے تصب العین رہا ہے اور بانیان پیپلزپارٹی نے بھی کارکنان کو یہی درس دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.