لیسکونے ریسکیو1122کی گاڑی کوبرقی تاروں کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 11 اگست 2016 21:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء ) لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنیکے چیف ایگزیکٹوچوہدری انورنے گذشتہ روزریسکیو1122کی گاڑی کولیسکوکی برقی تاروں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقع کی تحقیقات کے لیے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹولیسکونے ریسکیو1122کی گاڑی کولیسکوکی تاروں کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لیے چیف انجینئرنارتھ،چیف انجینئرO&Mاورڈپٹی ڈائریکٹرسیفٹی پرمشتمل 3رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔یہ کمیٹی گذشتہ روزریسکیو1122کی گاڑی کوپیش آنے والے افسوسناک واقع کی تحقیقات کرے گی اورمعاملے کی تہہ تک پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :