دو دوستوں نے بانس کی سائیکل بنا لی۔ سائیکل نے 2500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا
امین اکبر جمعرات 11 اگست 2016 21:08
چین میں بانس کو صرف پانڈا ہی پسند نہیں کرتے۔ چانگڈو کے دونوجوانوں کو بھی بانس کافی پسند ہے۔ انہوں نے بانس کے استعمال سے ہی سائیکل بناڈا لی۔بانس کی بنی اس سائیکل کی پائیداری کو ثابت کرنے کےلیے ان میں سے ایک نوجوان نے چانگڈو سے لہاسہ تک 2500کلومیٹر کا سفر اس سائیکل پر ہی طے کیا۔
سینا نیوز کے مطابق ابو نامی نوجوان تبت میں پلا بڑھا اور یونیورسٹی سے پڑھنے کےبعد ڈیزائن انجینئر بن گیا۔
(جاری ہے)
سائیکل بنانے میں ابو کی مدد اس کے پارٹنر جیک نے کی ۔
جیک ابو کا بانس کے کاروبار میں پارٹنر ہے اور اس کی سائیکلوں کی دوکان بھی ہے۔ابو کا کہنا ہے کہ بانس سے سائیکل بنانے کے لیے اس نے 3 سے 5 سال کی عمر کا بہترین بانس منتخب کیا۔ اس کے بعد بانس کو کیڑوں اور مڑنے سے بچانے کے لیے اسے 100سے 150 سینٹی گریڈ پر تپش دی اور اس کے بعد اس پر تیل کی تہہ چڑھا دی۔ابو کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس بانس پر کھڑے بھی ہوجائیں تو وہ نہیں ٹوٹتا۔
اسی مارچ میں ابو اور جیک نے اپنی بام بائیک یورپ بھی بھیجی ہے تاکہ اسے وہاں ٹسٹ کیا جا سکے۔ ابو کا مقصد سائیکل کو یورپی معیار کے مطابق بنانا تھا۔ سائیکل کی مزید پائیداری چیک کرنے کےلیے اس نےا س پر لہاسہ تک کا سفر بھی کیا۔
ابو کی بنائی ہوئی سائیکل ماضی کی لکڑی کی سائیکلوں سے، جیسا کہ ویڈیو میں نظر آ رہی ہے، کافی بہتر ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
-
پاکستانی نژاد ڈاکٹر ایپل واچ کی مدد سے دورانِ پرواز خاتون کی جان بچانے میں کامیاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.