سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کا رروائی ،گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار

جمعرات 11 اگست 2016 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ اے سی ایل سی کی کا رروائی ،گاڑیاں چھیننے اورچوری کرنے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک، ایک عدد مہر ان کا ر ، ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان راولپنڈی اسلام آباد گجرات ،بھمبر سے گاڑی چوری اور چھینے کے متعدد مقدمات میں قبل ازیں چالان شدہ ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے گا ڑ یا ں چوری اور چھیننے کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے زیر نگرانی محمد فیاض رانجھا انچارج اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے گاڑی چوری کرنے اور چھینے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرفراز احمد اے ایس آئی کو خصوصی ٹاسک دیا سرفراز احمد اے ایس آئی نے اپنی ٹیم محمد عرفان ہیڈ کنسٹیبل ،لیاقت علی و ملازمان قمرسجاد ،محمد تنویر اور محمد نثارنے تما م تر ضر وری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد و راولپنڈی ،گجرات ،آزاد کشمیر سے گاڑی چوری اور چھینے کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان محمد سلیم عرف ضلعے وال ولد محمد گلزارسکنہ ڈھوک للا ضلع بھمبر ،شاہد محمود عرف کالا ولد رحم داد سکنہ پوٹھی ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

ملزمان راولپنڈی اسلام آباد گجرات ،بھمبر سے گاڑی چوری اور چھینے کے متعدد مقدمات میں قبل ازیں چالان شدہ ہیں جبکہ اسلام آباد ،راولپنڈی میں نشہ آور مشروب پلا کر گاڑیا ں چھینے والے گروہ کے ایک رکن ملک محمد سرفراز ولد محمد بلال سکنہ خیابان سرسید راولپنڈی کو گرفتار کر کے ایک عدد سوزوکی مہران گاڑی بھی برآمد کر لی ہے ہر دو گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس سرگرم عمل ہے ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعامات دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز کا ر اور مو ٹر سائیکل کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے تمام تر ضر وری اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں تا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :