ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے،ڈی سی او رراولپنڈی طلعت محمود گوندل

جمعرات 11 اگست 2016 21:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) ڈی سی او رراولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور ڈینگی کے مکمل خاتمے تک شروع گئی مہم بلاتعطل جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے اور ان ڈور اور آوٹ ڈور سرولنس کے دوران ڈینگی لاروا کی برآمدگی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ جن ایر یا سے لاروا زیادہ تعداد میں برآمد ہو ر ہا ہے ان میں آئی آر ایس اور فوگنگ کی جائے تاکہ ڈینگی کو ممکنہ مدد تک کنٹرول کیا جاسکے ۔انہوں نے کہ ڈینگی پر زیر ٹاولرنس ہے جس جگہ سے لاروا برآمد ہو مالکان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کروا کر قانون کے مطابق کے کاروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں انسدادڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اے ڈی سی (جی) نازیہ پروین سدھن ، اے ڈی سی عارف رحیم ، اے سی ایز تسنیم علی خان ، ملیحہ جمال ،خالد گورائیہ ، ای ڈی او ہیلتھ ارشد علی صابر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اﷲ دتہ نجمی ، ڈی او سی ڈاکٹر لبنی نذیر ، ڈی او سول ڈیفنس سنجیدہ خانم ، ڈی او لیبر لیاقت علی، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر آفتاب احمد سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے محکمہ اوقاف کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام مساجد میں جمہ کے روز لوگوں کو ڈینگی کے بارے میں آگاہ کریں اور اس وباء سے بچاؤ کے لیے معلومات فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز کی صفائی کو ہر صورت یقینی بنائی جائے اورناقص صفائی پر سکول اور کالجز ہیڈ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں ، بیکروں ، کاخانوں ، ورکشاپس ، کباڑخانوں ، ٹائر شاپس کا زوٹ کرکے چیک کیا جائے اور لاروا برآمد کی صورت میں دکانوں کو سیل کیا جائے اور زیر تعمیر عمارات پر بنائے گئے واٹر ٹینگ میں زیادہ روز پانی جمع نہ رہنے دیں تاکہ ڈینگی کی افزائش نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم کے دوران کسی بھی اہلکار کی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی پر مامور ٹیموں کے ساتھ تعاون فراہم کریں اور اپنے گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی کو پھیلنے ست روکا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :