ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا تاریخی کامیابی ہے،مستقبل میں مزید معاشی اہداف حاصل کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کو معاشی استحکام پر عالمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 11 اگست 2016 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا تاریخی کامیابی ہے،مستقبل میں مزید معاشی اہداف حاصل کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کو معاشی استحکام پر عالمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

وہ جمعرات کویہاں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی تکمیل پاکستان کی جانب سے کئی گئی معاشی اصلاحات کا اظہار ہے اور جاپان کے ادارے اس کو سراہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان میں مستقبل سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت خیالات پرجاپانی سفیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید معاشی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ ترقی کی راہ پر ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تاریخی کا میابی ہے اور اس سے پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے عاملی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سفیر کو مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے عالمی بریفنگ دی گئی جن پر دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔