سشما سوراج کی پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات ، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

بھارت حامد انصاری کی سیکورٹی کا مسئلہ پاکستان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا،وکا س سواروپ

جمعرات 11 اگست 2016 21:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے پشاور کی جیل میں بھارتی شہری حامد انصاری کے خاندان سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گزشتہ ہفتے پاکستان میں اپنے ہائی کمشنر کو پشاور کی جیل میں قید بھارتی شہری تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سواروپ کا کہنا ہے کہ بھارت پشاور کی جیل میں قید اپنے شہری حامد انصاری کی سیکورٹی کا مسئلہ پاکستان کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :