اگر اڑتے جہاز کو ہاتھ لگانا ہے تو اس جزیرے سے بہتر کوئی جگہ نہیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 اگست 2016 21:30

اگر اڑتے جہاز کو ہاتھ لگانا ہے تو اس جزیرے سے بہتر کوئی جگہ نہیں

جہاز کو اڑتے اور اترتے ہوئے قریب سے دیکھنے کی خواہش ہو تو کیریبئن میں ماہو بیچ سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔ ماہو بیچ کیربیئن کے سینٹ مارٹن میں واقع ہے۔ یہ ساحل پرنسس جولیانا ائیرپورٹ سے بالکل متصل ہے۔

(جاری ہے)

یہ ساحل ائیرپورٹ سے اتنا نزدیک ہے کہ ساحل پر جانے والے چاہیں تو اڑتے جہاز کو ہاتھ لگا لیں لیکن جہاز کے پریشر سے لوگ اڑ کر دور بھی جا گرتے ہیں۔
ماہو بیچ نیا کی واحد جگہ ہے جہاں لوگ دھوپ، سمندر، ریت اور جہاز کو اڑتے اور اترتے ہوئے انجوائے کر تے ہیں۔
اگر چہ مختلف رپورٹس میں اس ائیر پورٹ کو دنیا کے خطرناک ترین ائیرپورٹس میں بھی شامل کیا گیا ہے تاہم پھر بھی سیاحوں کی بہت بڑی تعداد اس ساحل پر چھٹیاں گزارنے جاتی ہے۔

اگر اڑتے جہاز کو ہاتھ لگانا ہے تو اس جزیرے سے بہتر کوئی جگہ نہیں