افغان صدراشرف غنی کا وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء) افغان صدراشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدراشرف غنی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان صدر نے سانحہ کوئٹہ میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔ اشرف غنی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطرہ ہے۔ مشترکہ کوششوں کے ذریعے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔