وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ سطحی 12 رکنی وفد کی ملاقات

جمعرات 11 اگست 2016 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایران کے اعلیٰ سطحی 12 رکنی وفد نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد کاظم کررہے تھے۔ ایرانی وفد میں ڈائریکٹر ایشین اسٹیڈیز علی رضا کھوڈا گھولی پور ،کراچی میں ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی اور دیگر ایران کے اعلی سطحی وفدمیں شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر اور دیگر کررہے تھے۔ ایرانی وفد کی سندھ حکومت کے ساتھ تعلیم اور ریسرچ کے شعبوں میں ملکر کام کرنے پر بات چیت کی گئی ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ ایک زرعی صوبہ ہے اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور معیشت کا انحصاربھی زراعت پر محیط ہے اور کراچی ماس ٹرانزٹ میں بھی کام ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :