مصطفی کمال کی کوئٹہ دہشت گردی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت

جمعرات 11 اگست 2016 22:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی کے مقامی نجی اسپتال میں کوئٹہ دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، سید مصطفی کمال نے زخمی ہونے افراد سے ان کی خیرت دریافت کی اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی،اس موقع پر زخمی ہونے والے افراد نے مصطفی کمال کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سید مصطفی کمال کی آمد سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ، بعد ازاں مصطفی کمال نے تمام زخمی ہونے والے افراد کے لئے دعا کی کہ اﷲ تعالی تمام زخمیوں کو جلد از جلد صحتیابی عطاء فرمائیں ۔