کے الیکٹرک کا پاکستان کے جشن آزادی پر ایک لاکھ درخت لگانے کاعزم برقرار

جمعرات 11 اگست 2016 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) کے الیکٹرک نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر ایک لاکھ درخت لگانے کے عزم کو برقرار رکھا ہے تاکہ پاکستان کوانتہائی سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ اس عہد کا اعلان SOSولیج پر شجر کاری مہم کے دوران کیا گیا جہاں SOSولیج کے بچوں نے کے الیکٹرک کے ملازمین اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر درخت لگائے۔

اس سے قبل کے الیکٹرک شہر کے مختلف حصوں میں 55ہزار درخت لگا چکا ہے جبکہ مزید 45ہزار درخت دسمبر 2016کے اختتام تک لگائے جائیں گے۔SOSولیج کے بچوں کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ملازمین نے ویلفیئر کمیونٹی کے اطراف میں مقامی اقسام کے 50نو خیز درخت لگائے۔جشن کی دیگر سرگرمیوں میں قومی ترانے گانا، میوزیکل پرفارمنس اور فیس پینٹنگ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا،’’اس یوم آزادی پر شجرکاری کے لیے عہد کی صورت میں ہم نے پاکستان کے لیے اپنے جنون میں اور بھی اضافہ کیا ہے۔ آج ہم یہاں ننھے ذہنوں کو اس ماحول کے تحفظ کے فوائد پر تعلیم دینے کے لیے آئے ہیں جس میں ہم رہتے ہیں اور اسی جذبہ کو SOSولیج کے بچوں کے ساتھ منا رہے ہیں۔ ‘‘ ایونٹ سے قبل پاور یوٹیلٹی نے سوشل میڈیا کیمپین #PlantforPakistan بھی چلائی تاکہ شہر میں شجر کاری کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ یوٹیلٹی ادارہ ہر شہری کے لیے ایک درخت لگانے کا عزم رکھتا ہے جوسوشل میڈیا پر #PlantforPakistan کے ذریعہ درخت لگاتے ہوئے اپنی تصویر بھیجے گا۔

متعلقہ عنوان :