لاپتہ افراد کے لواحقین کا سانحہ سول ہسپتال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 11 اگست 2016 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سانحہ سول ہسپتال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے شرکاء نے قطبے اور شہداء کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سانحہ بلوچ نسل کشی کا تسلسل سے جاری سلسلے کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وکلاء کو ٹارگٹ کرکے بلوچستان کی عوام پر فوری اور سستے انصاف کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے باعث اب اہلیان بلوچستان کو انصاف کے حصول میں مزید مشکلات کا سامنا رہے گا ۔

انہوں نے شہید وکلاء اور دیگر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی مظلوم عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا جس کا واضح ثبوت لاپتہ افراد کے حوالے سے عدالت عالیہ اور دیگر میں زیر سماعت کیسز ہیں جن میں وکلاء نے ہر مرحلے پر پیش ہو کر انہیں انصاف دلانے کی کوششیں کیں ۔

متعلقہ عنوان :