کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی، حافظ محمد سعید

کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کرہے ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے , چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کیمپ لگائے جائیں گے