وزیراعلیٰ سندھ نے شکارپور میں وزیر اعظم کے صلاح کار امتیاز شیخ کے بنگلے پر فائرنگ والے واقعے پر معلومات حاصل کی

جمعرات 11 اگست 2016 22:15

وزیراعلیٰ سندھ نے شکارپور میں وزیر اعظم کے صلاح کار امتیاز شیخ کے بنگلے ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداﷲ شیخ سے رابطہ کرکے شکارپور میں وزیر اعظم کے صلاح کار امتیاز شیخ کے بنگلے پر فائرنگ والے واقعے پر معلومات حاصل کی اور ڈی آئی جی کو ہدایت کی کہ فائرنگ والے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ،جس پر ڈی آئی جی لاڑکانہ نے ایس ایس پی شکارپورعمر طفیل کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کردیئے،اس ضمن میں مزید معلوم ہوا ہے کہ امتیاز شیخ کے بنگلے پر فائرنگ والے واقعے اور ان کے ساتھیوں سے ہونے والے تصادم کے دو الگ الگ مقدمات ایڈووکیٹ اقبال بروہی کے فرزند قربان بروہی اور دیگر کے خلاف فوجداری مقدمہ لکی تھانے پر داخل کرایا گیا ہے اور پولیس نے دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل اقبال بروہی کے بیٹے قربان بروہی نے گذشتہ رات وزیر اعظم کے صلاح کا ر امتیاز شیخ کی شکارپور والی رہائش گاہ پر نشے میں دھت ہوکر فائرنگ کی اور ان کے ساتھیوں سے جھگڑا بھی کیا تھا،جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رابطہ کرکے ملزمان کے گرفتاری کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :