واردات کرنے کے منتظر دو ملزمان کو ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کاروائی کرکے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا

جمعرات 11 اگست 2016 22:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) واردات کرنے کے منتظر دو ملزمان کو ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کاروائی کرکے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے پولیس عملے کے ہمراہ سچل تھانے کی حدود قمبر موڑ کے مقام پر واردا ت کرنے کے ارادے سے موجود دو ملزمان شعیب علی میرانی اور وحید عباسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پسٹل برآمد کرلیا گیا، جبکہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی کو دیکھتے ہی محلہ ولید کے رہائشی امجد علی عباسی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دیگر دو گرفتار ملزمان کو سچل تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :