سپر ہائی وے لونی کوٹ کے قریب پٹرول سے بھرا ٹینکر کنٹینر میں ایک خوف ناک دھماکے سے ٹکرا گیا دونوں گاڑیاں میں آگ بھڑک اٹھی

ڈرائیور زخمی ہونے کے سبب جان نہیں بچا سکا جبکہ کلینر اور کنٹینر ڈرائیور جھلسنے کے ساتھ ساتھ جان بچانے میں کامیاب ہو گئے زخمی افراد حیدرآباد کئی گھنٹوں بعد آگ پرقابوں پا یا گیا فائر بریگیڈ نہ ہونے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی یوریاں اور پٹرول جل گیا

جمعرات 11 اگست 2016 22:18

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 اگست ۔2016ء) سپر ہائی وے لونی کوٹ کے قریب پٹرول سے بھرا ٹینکر کنٹینر میں ایک خوف ناک دھماکے سے ٹکرا گیا دونوں گاڑیاں میں آگ بھڑک اٹھی ڈرائیور زخمی ہونے کے سبب جان نہیں بچا سکا جبکہ کلینر اور کنٹینر ڈرائیور جھلسنے کے ساتھ ساتھ جان بچانے میں کامیاب ہو گئے زخمی افراد حیدرآباد منتقل کئی گھنٹوں بعد آگ پرقابوں پا یا گیا فائر بریگیڈ نہ ہونے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کی یوریاں اور پٹرول جل گیا تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے لونی کوٹ تھانے کی حدود چوکی نمبر 12کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والے ایک تیز رفتار پٹرول سے بھرے ٹینکرہائی وے پر ترقیاتی کاموں کے سبب کنٹرول نہ ہونے پر خراب کھڑے یوریاں سے بھرے ٹرالر کو ایک زور دار دھماکے سے ٹکر مار دی دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ٹکر کے سبب فوری طور پر پٹرول کی ٹینکی چھلک گئی اور پٹرول دور دور تک پھیلتے ہی پٹرول میں آگ لگ گئی اور دونوں گاڑیاں جلنا شروع ہو گئی پٹرول ٹینکر میں موجود ڈرائیور40سالہ عطاء اﷲ زخمی ہونے کے سبب اپنی جان نہیں بچا سکا اور ٹینکر کے اندر ہی جھلس کر جانبحق ہو گیا جبکہ کلینر نیاز اور کنٹینر کا ڈرائیورعبدالغفار جھلسنے کے ساتھ ساتھ زخمی ہونے کے باوجود دونوں گاڑیوں سے دور ہو گیا جنہیں دیگر گاڑیوں کی مدد سے جامشورو اسپتال منتقل کر دیا گیاآگ لگنے کے سبب ہائی وے بلاک ہو گئی اور آگ کے شعلے دور دور تک دیکھائی دینے لگے اطلاع ملتے ہی لونی کوٹ پولیس نے موقع پر پہنچکر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی مگر فوری طور پر مدد نہ ملنے پر آگ پر دو گھنٹوں کے بعد پہنچنے والی فائر بریگیڈ جو نا کافی تھی نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابوں نہیں پایا جا سکا جبکہ پائی وے نوری آباد تک سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی رات تین بجے لگنی والی آگ پر دو گھنٹے بعد مزید دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابوں پایا جا سکا آگ پر قابوں پانے گیا اور ڈرائیور کی خاک شدہ لاش گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کی گئی لونی کوٹ پولیس کے مطابق پٹرول ٹینکر میں ہزاروں لیٹر تیل جل گیا جبکہ یوریاں کھاد سے بھرا کنٹینر بھی جلنے سے لاکھوں روپے کی یوریاں کھاد جل کر خاک ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :