افغان صدرکاوزیراعظم نوازشریف کوفون ،سانحہ کوئٹہ کی مذمت

دہشتگردی مشترکہ خطرہ ہے ،مل کرلڑناہوگا،اشرف غنی

جمعرات 11 اگست 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 اگست ۔2016ء) افغان صدراشرف غنی نے سانحہ کوئٹہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی پاکستان اورافغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے ،ہمیں مل کرلڑناہوگا۔

(جاری ہے)

افغان صدرنے جمعرات کی شب وزیراعظم محمدنوازشریف کوفون کیااورکوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کاناسوردونوں ممالک کے لئے مشترکہ خطرہ ہے،اورہم مشترکہ کوششوں سے اس ناسورکاخاتمہ کریں گے

متعلقہ عنوان :