وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر کا ٹیلیفون ،کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ،قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کیلئے مشترکہ خطرہ ہے ، مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے،اشرف غنی

جمعرات 11 اگست 2016 22:22

کابل /اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر ڈاکٹراشرف غنی نے ٹیلیفون کرکے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلیفون کیا اور کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ افغان صدر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور افغانستان کے لئے مشترکہ خطرہ ہے ۔ مشترکہ کوششوں سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 75 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے ۔