پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے ،ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے

وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل کا تقریب سے خطاب

جمعرات 11 اگست 2016 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ، وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے، اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔

و ہ جمعرات کو اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزارت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر وزارت انسانی حقوق اقلیتوں کا قومی دن پورے جوش و خروش سے منایا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے وزارت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اقلیتی سپورٹس فیسٹول منعقد کریں۔ مختلف اقلیتی مذاہب کی 70 ٹیموں نے اس میں حصہ لیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں، انعامات تقسیم کیں۔

لوگوں کے غیر معمولی اجتماع اور مختلف اقلیتوں کے گروپس نے اس فیسٹول کو اٹینڈ کیا اس موقع پر مختلف مذاہب کے اقلیتی رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعائیں کی اور کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ پاکستان کے تمام مذاہب کی اقلیتیں ملک کی حفاظت اور سیکیورٹی کے لئے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ملک بھر میں حفاظت اور بین العقائد امن کا فروغ ہے اور ہمیں اس مقصد کے حصول میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر یں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے نقادوں کو رد کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایم ایل(ن) کی حکومت اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور حفاظت کے لئے کام کرتی رہی ہے۔ پاکستان کی اقلیتوں کو ذات پات اور مذاہب کی تفریق کے بغیر پاکستان میں برابری کے حقوق حاصل ہیں اور ان کو کسی بھی بین الاقوامی پراپیگنڈہ پر توجہ نہیں دینی چاہئے جو پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف اور پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتیں یوم آزادی بھی پورے جوش و خروش سے منائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام اقلیتی گروپس کے بڑے بڑے ہیرو پاکستان کے لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں جن میں جسٹس Comelius ، سکوارڈن لیڈر سیسل چوہدری، میجر جنرل نوئل اور دیگر بہت سے شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق نے قومی اقلیتی دن کے موقع پر ایک صحت مند سرگرمی کا انعقاد کیا ہے اور اس میں ملک کے مختلف شہروں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور جیتنے پر انعامات حاصل کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :