ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی ہے: رہنما مسلم لیگ ن ظفر علی شاہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 اگست 2016 22:30

ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست ۔2016ء) رہنما مسلم لیگ ن ظفر علی شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پابندی کا فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام پر پیمرا کی جانب سے 45 روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اب رہنما مسلم لیگ ن ظفر علی شاہ کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ غیر آئینی غیر قانونی ہے۔ اس فیصلے سے حیران پریشان ہوں۔ ملک کے نامور قانون دان اس معاملے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کیساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :