اوول ٹیسٹ ، انگلینڈ کی بساط328 رنز پر سمٹ گئی ،پاکستان کے ایک وکٹ پر 3رن
جمعرات 11 اگست 2016 22:38
اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین11اگست۔2016ء )اوول ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 328رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ،جواب نے پاکستان نے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ کھو کر تین رن بنا لیے ۔ انگلش کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایلکس ہیلز کچھ خاص کرنے میں ناکام رہے اورمحض6رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔
کپتان الیسٹر کک ایک بار پھر تیز بلے بازی کرتے ہوئے شاٹ بال پل کرنے کی کوشش میں بولڈ ہوگئے۔جو روٹ 26رنز بنا کر وہاب ریاض کی باہر جاتی گیند پر چھیڑ خانی کرتے ہوئے پوویلین لوٹے جبکہ ونس کو وہاب نے ہی اپنی تیز رفتار گیند کا نشانہ بنایا ۔ گیری بیلنس بھی کچھ خاص نہ کرپائے اور وہاب ریاض کا شکار بن گئے ۔ انگلینڈ کی آدھی ٹیم 110رنز پر پوویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد معین علی اور بیئر سٹو نے چھٹی وکٹ کے لیے 93رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد بیئر سٹو 55رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.