روس کے ساتھ کشیدگی، یوکرین کی فوج ہائی الرٹ پر

جمعہ 12 اگست 2016 11:10

کیف۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء) روس کے ساتھ کشیدگی کے بعد یوکرین نے کرائمیا سے متصل سرحد اور جن مشرقی علاقوں میں باغیوں سرگرم ہیں وہاں فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بدھ کے روز ماسکو نے الزام عائد کیا تھا کہ یوکرین کرائمیا میں مسلح دراندازی کی کوششیں کر رہا ہے۔اقوام متحدہ میں یوکرین کے سفیر ولادمیر یلچنکوف نے روس سے اس دعوے کے بارے میں شواہد فراہم کرنے کو کہا تھا اور کہا کہ اس وقت روس کے تقریبا 40،000 فوجی یوکرین اور کرائمیا کی سرحد پر جمع ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’اگر ایسا حقیقت میں ہوا ہے تو پھر اس کے ثبوت کہاں ہیں؟ بیانات، تصاویر، فوٹو، ویڈیوز کچھ تو، یہ تو محض الفاظ ہیں۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں روسی افواج کا کرائمیا میں جمع ہونا کسی بری نیت کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

2014 میں کرائمیا نے ایک غیر تسلیم شدہ ریفرنڈم کے بعد یوکرین سے الگ ہوکر روس سے ملحق ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے پر صورت حال کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔اس دوران یوکرین آئندہ 24 اگست کو آزادی کی اپنی 25ویں سالگرہ منانے کی تیاریاں کر رہا ہے جبکہ روس 18 ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کروانے کی تیاری میں ہیدھر امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فریقین سے بیان بازی کم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورت حال پہلے ہی سے کافی کشیدہ ہے جس میں مزید اصافہ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :