ویمنز سپر لیگ میں پرسوں مزید دو میچ کھیلے جائینگے

جمعہ 12 اگست 2016 11:14

لندن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست ۔2016ء) ویمنز سپر لیگ میں اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ ساؤتھرن وائپرز اور لافبرا لائٹننگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ یارکشائر ڈائمنڈز اور ویسٹرن سٹارم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ لیگ میں انگلینڈ سمیت مختلف ممالک سے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افتتاحی ویمنز سپر لیگ میں ہر ٹیم میں تین سے چار انگلش پلیئرز، تین غیرملکی اور دو سے تین انگلینڈ ویمنز اکیڈمی پلیئرز شامل ہیں جبکہ چھ سے سات کھلاڑیوں کو کاؤنٹی ٹیلنٹ پراسیس کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔ لیگ میں شریک ٹیموں میں لنکا شائر تھنڈر، لافبرا لائٹننگ، ساؤتھرن وائپرز، سرے سٹارز، ویسٹرن سٹارم اور یارکشائر ڈائمنڈز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :