پاکستان سمیت دنیا بھر میں کل بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن منایاجائے گا

جمعہ 12 اگست 2016 11:38

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتہ کو بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کا عالمی دن منایا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اکثریت دائیں ہاتھ سے کام کرتے والے افراد کی ہے تاہم ہزاروں افراد بائیں ہاتھ سے کام کرتے نظر آتے ہیں جن میں نامور کھلاڑیوں سمیت ڈاکٹر ،انجینئر، مصنف ، مکینک، اور دیگر شعبوں سے وابسطہ افراد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد دیکھنے والے لوگوں کو حیران توکرتے ہیں مگر اپنی صلاحیتوں میں یہ افراد دائیں ہاتھ سے کام کر والے افراد کہیں زیادہ باصلاحیت اور ذہیں ہوتے ہیں۔یہ دن ہر سال 13 اگست کوعالمی سطح مناجاتا ہے ، پہلی مرتبہ یہ دن1976 کو منایا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی جانب سے اس دن کے منانے کا مقصد لوگوں میں بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اور ان افراد کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے ۔