بلوچستان جشن آزادی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور کی جونیئر ٹیم کوئٹہ روانہ ہوگی

جمعہ 12 اگست 2016 11:40

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) بلوچستان جشن آزادی کراٹے جونیئر اور سینئر چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے لاہور کی جونیئر کراٹے ٹیم 13 اگست کو اور سینئر ٹیم21 اگست کو لاہور سے کوئٹہ روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

بلوچستان جشن آزادی کراٹے جونیئر چیمپئن شپ کا آغاز 15 اگست کو ہوگا اور 24 اگست تک جاری رہے گا۔ سینئر چیمپئن شپ 23 سے 2 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں لاہور کی ٹیموں کے انچارج ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس ہوں گے۔ کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالی جونیئر اور سینئر ٹیمیں 17 کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :