سیکورٹی فورسز نے زیادہ تر علاقے دہشتگرد وں پسندوں سے پاک کردئے ہیں ، سینیٹر جاوید عباسی

جمعہ 12 اگست 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے زیادہ تر علاقے دہشتگرد وں پسندوں سے پاک کرا لئے ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پشاور آرمی پبلک سکول واقعے کے بعد نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کے باہمی اتفاق رائے سے تیار کیا گیا تھا ۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سپریم کمیٹی کا اجلاس تمام صوبوں میں وقفوں وقفوں سے منعقد کیا جاتا ہے۔ سینیٹرجاوید عباسی نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد میں کچھ وقت لگے گا ۔ انھوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران بہت قربانیاں دی ہیں ، فورسز کی موئثر کارروائیوں کے نتیجہ میں بہت سے علاقے دہشتگردوں سے پاک کرا لئے گئے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کر رکھے ہیں اور بہت جلد دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور مالی وسائل فراہم کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :