چین کو خطے میں قیام امن نے کے لئے اپنا کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خالد سلیم

جمعہ 12 اگست 2016 11:41

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) سابق سفیر خالد سلیم نے کہا ہے کہ چین کو خطے میں قیام امن نے کے لئے اپنا کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو گرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کے لئے بہت ساری قوتیں براہ راست یا بلواسطہ کوششیں کر رہی ہیں تاہم پاکستان مسلم لیگ کی موجودہ حکومت انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔

(جاری ہے)

ا نھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ وہ افغانستان اور بھارت سمیت خطے کے تمام ممالک سے اچھے تعلقات استوار کرے۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تر مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہشمند ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تعلقات کی بہتر کے ایجنڈے پر کام کیا ہے اور دنیا نے بھی اس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ خالد سلیم نے کہا ہے کہ چین خطے کا اہم ملک ہے اور اسے چاہیے کہ وہ خطے میں قیام امن کے لئے اپنا کر دار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :