ایران کے تیل کی پیداوار میں 12 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ

جمعہ 12 اگست 2016 11:41

تہران ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے مطابق رواں سال جولائی کے مہینے میں ایران کی تیل کی پیداوار میں 12 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا ہے۔اوپیک کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں ایران کی تیل کی پیداوار36 لاکھ 29 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی ہے جو رواں سال جون کے مقابلے میں 12 ہزار بیرل زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی عالمی طلب 9 کروڑ31 لاکھ 60ہزار بیرل یومیہ تھی جبکہ دوسرے ماہی میں بڑھ کر 9کروڑ 34لاکھ 40ہزار بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ سال کی تیسری سہ ماہی میں تیل کی عالمی طلب9کروڑ 52 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے عالمی امور کے ڈائریکٹر محسن قمصری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران نے عالمی منڈیوں میں اپنا 80 فی صد کوٹہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021 تک ایران کے تیل و مائع گیس کی مجموعی پیداوار 58 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔واضح رہے کہ ایران نے40 لاکھ بیرل یومیہ تیل برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :