حسن ابدال پولیس نے دماغی توازن درست نہ ہونے پرگھر سے بھاگے بچہ کو والد ین تک پہنچا دیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:43

حسن ابدال۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) دماغی توازن درست نہ ہونے پرمانسہرہ کے گاؤں سے بھاگنے والا بچہ حسن ابدال پولیس نے والد ین تک پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے گاؤں کا بچہ خضرحیات عمر14/15سال دماغی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے گھر سے نکل کرحسن ابدال آنے والی بس میں سوار ہوگیا ساتھ بیٹھی سواری سے کرایہ مانگا تو اس سواری نے وجہ پوچھی جس پر بچے نے بتایا کہ وہ گھر سے نکل آیا ہے اور کہیں جارہا ہے جس پر اس سواری نے حسن ابدال پہنچ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس تھانہ سٹی حسن ابدال نے بچے کو اپنی تحویل میں لیکر اس کے والد ین کو اطلاع دی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد بچہ والد کے حوالے کر دیا بچے کے والد نے اس مدد پر مقامی پولیس اور ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کا شکریہ ادا کیا کہ انکے تعاون سے اس کا بچہ واپس والدین تک پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :