جاپان کی ری کانیٹو نے 200 میٹر بریسٹ سٹروک میں طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:44

ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) جاپان کی ری کانیٹو نے ریو اولمپکس میں اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویمنز 200 میٹر بریسٹ سٹروک مقابلوں میں جاپان کی ری کانیٹو نے مقررہ فاصلہ 2:20.30 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں روس کی ایتھلیٹ یولیا ایفیموا نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کیلئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ چین کی ایتھیلیٹ شی جنجلین نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کی خاطر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :