بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بیان پر حریت رہنماؤں کا شدید ردعمل ، وزیر داخلہ کا بیان مضحکہ خیزاور حقیقت سے بعید، بھارتی پارلیمان میں کشمیر پر جاری بحث ایک سیاسی ڈرامہ ہے
جمعہ 12 اگست 2016 11:46
(جاری ہے)
تحریک آزادی کشمیر کو کشمیری عوام کی اپنی تحریک قرار دیتے ہوئے سیدعلی گیلانی نے کہا کہ زمینی حقائق سے چشم پوشی اور ہمارے بنیادی حق حق خودارادیت کے مطالبے سے مسلسل انکار کیلئے پاکستان کو موردالزام ٹھہرا کر بھارت ہمیشہ سے یہ راگ الاپ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہاں کے گلی کوچوں میں کشمیری ہی ہیں اور یہاں کے قبرستانوں میں کشمیری شہداء ہی مدفون ہیں۔ حریت چیئرمین نے راجناتھ سنگھ کو تاریخ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر بین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اس بارے میں عالمی ادارے کی قراردادوں پر خود بھارت کے دستخط بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب خود بھارت میں سے انصاف پسند لوگ حکومت کو مشور ہ دے رہے ہیں کہ وہ کشمیر میں جاری عوامی لہر کی بنیادی وجوہات کی طرف توجہ دیتے ہوئے نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔سید علی گیلانی نے بھارت کے دونوں ایوانوں میں کشمیر پر جاری بحث کو ایک لاحاصل سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیر کو ایک متنازعہ مسئلہ تسلیم کر کے وہاں سے فوجی انخلاء نہیں کرتا مقبوضہ علاقے میں قیام امن ممکن نہیں ۔ حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی پولیس کی طرف سے گرفتاری سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی پارلیمنٹ میں کشمیر پر مباحثہ اور بھارتی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر کی سنگینی اور حقیقت کو نظر انداز کرکے اسے روزی روٹی ، مراعات و مفادات اور اقتصادی پیکیجز وغیرہ سے جوڑنا اصل حقائق سے چشم پوشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ خود بھارتی قیادت نے کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں جو وعدے اور معاہدے کررکھے ہیں کشمیری عوام حق خودارادیت کی بنیاد پر اْن پر عمل چاہتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت کا نہ توکوئی داخلی مسئلہ ہے اور نہ ہی امن وقانون کا، بلکہ یہ مسئلہ1947 سے پہلے کا جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں یا پھر سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی پارلیمان میں کشمیر پر بحث اور بھارتی قائدین خاص طورپرنریندر مودی اور راج ناتھ کے کشمیر بارے بیانات شرمناک اور جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارتیوں کی نوآبادیاتی ذہنیت کے عکاس ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیرداخلہ نے کل پارلیمان میں اعلان کیا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کو میدان میں اتارنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے حالانکہ سچ یہ ہے کہ کشمیر کے شمال وجنوب یہاں تک کہ سرینگر کے مضافات تک میں بھارتی افواج کو کشمیریوں کا احتجاج دبانے کیلئے اتارا جاچکا ہے۔ بھارتی لیڈران ایسے طرز عمل سے اپنے عوام کو تو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن زمینی سطح پر ان سے حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری عوامی مزاحمت کسی دوسرے کی ایماء پر چند شرارت پسندوں کی جانب سے چلائی جارہی مہم ہے جو حقائق سے منہ موڑ کر جھوٹ اور فریب کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.