جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جمعہ 12 اگست 2016 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ جسٹس ثاقب نثار سے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔ سپریم کورٹ کے وکلاء ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرل اور عدالتی عملے نے تقریب میں شرکت کی۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ رات سری لنکا روانہ ہوئے جہاں پر وہ ایشیا لاء کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی پندرہ اگست کو وطن واپس پہنچیں گے۔