حالات بھارت کو رویہ بدلنے پر مجبور کررہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہوگا، خورشید قصوری

جمعہ 12 اگست 2016 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ حالات بھارت کو رویہ بدلنے پر مجبور کررہے ہیں،کشمیر کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے جو قربانیاں دیں ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، کوئی طاقت کشمیریوں کے حوصلوں کو کچل نہیں سکتی۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے شام کے معاملے پر کیا کیا؟، شام سے متعلق بین الاقوامی برادری کے رویے سے اندازہ ہوتاہے کہ وہ کتنی سنگ دل ہے۔

متعلقہ عنوان :