معذور صحافی کا مذاق اڑانا، عوامی سروے میں ٹرمپ کا ناپسندیدہ عمل قرارد

جمعہ 12 اگست 2016 12:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات کی وجہ پہلے ہی بدنام ہیں تاہم ایک سروے کے مطابق ایک معذور صحافی کا مذاق اڑانے کے واقعے کو عوام کی اکثریت نیسب سیزیادہ ناپسندیدہ عمل قراردیاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں حال میں کیے گئے ایک سروے میں جب عوام سے سوال کیا گیا کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا کون سا بیان یا کون سی حرکت سب سے زیادہ ناپسندیدہ لگی؟اس سوال کے جواب میں عوام کی اکثریت نے سب سے ناپسندیدہ واقعہ انتخابی مہم کے دوران ایک معذور صحافی کا مذاق اڑانے کو قرار دیا ۔

ڈونلڈ اس سے پہلے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے علاوہ دیگر تارکین وطن کو امریکا سے بے دخل کرنے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر اور مسلح افراد کے ہیلری کو وائٹ ہاوس پہنچنے سے روکنے جانے جیسے متنازع بیانات بھی دیتے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :