قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبد القوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کیلئے مشاورت شروع

جمعہ 12 اگست 2016 12:15

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبد القوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کیلئے مشاورت ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 اگست۔2016ء) ملتان میں قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیش رفت ، پولیس نے سیلفیوں کو قتل کا جواز بنا کر مفتی عبد القوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کی تفتیش آخرٓی مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پولیس نے تاحال مفتی عبدا لقوی کو قتل میں کلین چٹ دینے سے معذرت کر لی ہے جس پر ایس پی کینٹ سیف اللہ خان خٹک کا موقف ہے کہ مفتی عبد القوی کیساتھ بنائی گئی سیلفیاں قندیل بلوچ کے قتل کا موجب بنی ہے اور اسی لیے مفتی عبد القوی کو مقدمے میں نامزد کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ مفتی عبد القوی کا موقف ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی کے اعتراف جرم کے بعد بھی گھیرا تنگ کرنا زیادتی ہے جس کیلئے قانونی چارہ جوئی کروں گا

متعلقہ عنوان :